شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق

ریاض (نیوز ڈیسک) – وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ( Muhammad Bin Salman) کی دعوت پر سعودی عرب کا دو روز دورہ کر رہے ہیں۔

قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ ون آن ون ملاقات میں دوطرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور تعقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی اس ملاقات میں موجود تھیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان بولے باہمی تعلقات دونوں ملکوں اور خطے کیلئے اہم ہیں۔ شہباز شریف نے ملاقات کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کی۔ ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔ حجر اسود کو بوسہ دیا۔

قبل ازیں شہباز شریف نے سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے سعودی حکومت کا وژن لائق تحسین ہے، سماجی اور معاشی ترقی میں خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔