عمران خان آج صدرِ مملکت عارف علوی سے استعفیٰ دلوا کر دکھائیں، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن(Sharjeel Memon) نے کہا ہے کہ عمران خان کا استعفوں کا اعلان دھوکا ہے، آج اتوار کا دن ہے، صدرِ مملکت عارف علوی سے استعفیٰ دلوا کر دکھائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عمران خان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، میری اطلاع کے مطابق اڈیالہ جیل میں صفائی ستھرائی کا کام ہو رہا ہے۔

شرجیل میمن (Sharjeel Memon)نے کہا کہ عمران خان نے کل میدان چھوڑ کر بھاگنے کی بات کی، وہ انتخابات کی تاریخ لینے آئے تھے اور استعفے کا اعلان کر کے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں، ان کے اپنے اراکین اسمبلی ان کے ساتھ نہیں، کل کا جلسہ نہیں کارنر میٹنگ تھی، جس میں ملک بھر سے لوگوں کو بلایا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جتنے لوگ عمران خان کے کل کے جلسے میں آئے اتنے لوگ تو میں 2 دن میں اپنے حلقے میں جمع کرسکتا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی سمجھدار شخص ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ عمران خان کے کہنے پر اپنا اقتدار چھوڑیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔