پاکستان کا بھارت میں انٹرپول جنرل اسمبلی، شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنسوں میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) – پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ سطح پر رابطے جزوی طور پر بحال ہوگئے، پاکستان نے بھارت میں انٹرپول جنرل اسمبلی اور شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنسوں ( Shanghai Cooperation Organization conferences) میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

انٹرپول کی 90 ویں جنرل اسمبلی کا اہم اجلاس آج نئی دہلی میں شروع ہوگا جس میں ڈجی ایف آئی اے کی قیادت میں وفد شرکت کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس بھی آج نئی دہلی میں شروع ہو گی، دفترِخارجہ کے ڈی جی ایس سی او پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انٹر پول اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔