پاکستانی بلے باز شان مسعود(Shan Masood) کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دوسری ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔
شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو اننگز میں 2 ڈبل سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
واضح رہے شان مسعود کا کاؤنٹی چیمپئن شپ میں یہ ڈیبیو میچ ہے اور میچ کی پہلی اننگز میں بھی شان مسعود نے ڈبل سینچری سکور کی تھی ۔