شان مسعود کی ٹیم بھارت سے ہار گئی

پاکستانی اوپنر شان مسعود (Shan Masood)نے ڈربی شائر کی کپتانی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا اور 8 رنز اسکور کیے۔

شان مسعود کی کپتانی میں کھیلنے والی ڈربی شائر کی ٹیم میچ میں کچھ خاص نہ کرسکی اور اسے بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

میچ میں بھارت نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف سترویں اوور میں پورا کرلیا۔
محمد عامر کاؤنٹی کرکٹ میں سائڈ اسٹرین انجری کا شکار
دوسری جانب ایک کاؤنٹی میچ میں محمد عامر نے گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد عامر ہیمپشائر کے خلاف صرف 3 گیندیں ہی کروا پائے اور سائڈ اسٹرین انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
شاداب خان کی برمنگھم بیئرز کیخلاف 15 رنز اور 2 وکٹ
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے یارک شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

شاداب خان نے برمنگھم بیئرز کے خلاف 8 گیندوں پر 15 رنز اسکور کیے۔