بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا کا شکار ہوگئے

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم (bangladesh cricket team) کے سابق کپتان شکیب الحسن (Shhakib ul Hassan) کورونا وائرس (Corona Virus) میں مبتلا ہوگئے۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (BCB) نے شکیب کے کوویڈ19 (Covid-19) کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔

بی سی بی کے مطابق کورونا کے باعث شکیب الحسن سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے ایک دن قبل ٹریننگ سیشن شروع کیا جبکہ شکیب کا آئندہ دو روز میں اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان تھا۔

تاہم اب بی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شکیب نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے جبکہ کچھ دنوں بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سری لنکا (Sri lanka) اور بنگلہ دیش (Bangladesh) کے درمیان ٹیسٹ 15 مئی سے چٹگانگ (Chitagong) میں شروع ہوگا۔