’شہزادہ‘ نے ’پٹھان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی آنے والی فلم ’شہزادہ‘(Shahzada) کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا، کنگ خان کی پٹھان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے نکل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان کی فلم ’شہزادہ‘ کا ٹریلر چار روز قبل ریلیز کیا گیا، جس کے بعد سے اب تک 61 ملین سے زائد ویوز کے ساتھ یہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔

کارتک آ ریان اپنی آنے والی فلم شہزادہ(Shahzada) سے بطور پروڈیوسر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ کریتی سین، پریش راول ، منیشا کورالا اور رونت رائے ادا کاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم شہزادہ تیلگو فلم کا ری میک ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ کنگ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر 6 روز قبل ریلیز کیا گیا جس کے بعد سے اب تک اسے 49 ملین سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

فلم پٹھان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کے لئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بن نے والی اس فلم کا مرکزی کردار شاہ رُخ خان ادا کر رہے ہیں، ان کے علاوہ فلم میں دیپیکا پدیکون اور جان ابراہیم بھی شامل ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔