بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان (Shahrukh Khan)نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کی دھڑکنیں تیز کردیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پیٹی باندھ لی ہے تو چلیں۔اداکار نے اپنے پیغام کے ذریعے مداحوں کو بتادیا کہ اب صرف اس فلم کے لیے 55 دن اور انتظار کرنا پڑے گا۔
شاہ رخ خان (Shahrukh Khan)نے بتایا کہ فلم پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
Peti baandh li hai..? Toh chalein!!! #55DaysToPathaan
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you on 25th January, 2023. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. @deepikapadukone | @TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/VGAzfp152s— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 1, 2022
مداحوں نے شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم سے متعلق ان کی پوسٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شاہ رخ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاکھوں مداحوں نے ان کی پوسٹ کو پسند بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ میں اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔