ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل شاہد آفرید ی کو کیسا لگا؟

Sports News: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی(Shahid Afridi نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ردعمل پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ مجھے پی سی بی کا بیان پسند آیا۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی(PCB) کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح سمجھ دار اور پیشہ ور تنظیمیں حساس اور اہم معاملات کو سنبھالتی ہیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ صدر اے سی سی جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے، یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سوچے سمجھے بغیر دیے گئے اس بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کی مذمت بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ 2 دن قبل جے شاہ نے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔