سلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے پی ٹی آئی معیشت سنبھالنے میں ناکام رہی۔
ترمیمی فنانس بل رکوانے کےلیے اپوزیشن ڈٹ گئی۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کر دیا۔ منی بجٹ کے خلاف ایوان میں حکومتی اتحادیوں سے بھی مدد مانگ لی۔
Economic & political stability feeds directly into national security. PTI's tenure in govt has been the worst by way of mismanaging economy & delivering poor governance. Never before have the citizens been this hopeless about their future. It has implications 4 national security.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 30, 2021
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا معاشی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی سے منسلک ہیں۔ تحریک انصاف دور حکومت ناقص گورننس کے تحت بدترین رہا۔ تحریک انصاف کا دور معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہا ۔ شہری اپنے مستقبل سے متعلق پہلے کبھی اتنے ناامید نہیں تھے۔ اس کے اثرات قومی سلامتی پر ہوں گے۔