شاداب خان نے انگلش کاؤنٹی سسیکس کو جوائن کرلیا

پاکستانی کرکٹر شاداب خان(Shadab Khan) نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کاؤنٹی سسیکس کو جوائن کرلیا۔اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ سسیکس کی نمائندگی کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب خان کے علاوہ شاہین آفریدی اور حسن علی سمیت 11 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔