راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ٹانک اور میرعلی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 4 جواوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ائی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کاروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں مطلوب دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا۔ دوسری کاروائی میں میر علی کے علاقے سے ایک دہشتگرد کو گرفتارکیا گیا۔
آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ شہداء میں بہاولنگر کے 40 سالہ حوالدار منور، لکی مروت کے 31 سالہ سپاہی ذکاء اللہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ سپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے 30 سالہ سپاہی شیراز شامل ہیں۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان