اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بینک دولت پاکستان نے بینکس، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکرو فنانس بینک کے لئے ماہ رمضان المبارک 1443ہجری کے دوران دفتری اوقات کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکرو فنانس بینک پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے 4 بجے سہ پہر کھولیں گے جس میں 2 بجے سے سوا 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کو بغیر کسی وقفہ کے بینکس کے اوقات صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

عوام سے لین دین کے لیے کاروباری (بینکاری)اوقات پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے ڈیڑھ بجے دو پہر جبکہ جمعہ کو صبح10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔تاہم بینک اورمائیکروفنانس بینک جمعہ کے سوا اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے لیے توسیع شدہ کاروباری(بینکاری)اوقات نماز کے وقفہ کے ساتھ صبح 10بجے تا سہ پہر 3 بجے 15منٹ تک اختیار کر سکتے ہیں۔