نوجوان ملکی بقاء کے مسئلے پر خاموشی کیوں؟ اداکار مانی کا سوال

Breaking News: روپے کی گرتی قدر کے باعث سخت پریشان و مایوسی کا شکار پاکستان کے معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نے نوجوانوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اسٹوری کے ذریعے نوجوان سوشل میڈیا صارفین کو پیغام جاری کیا۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام نوجوان غیرت مند سوشل میڈیا صارفین کو سلام ہے، آپ کی غیرت کو سلام ہے جو آپ پاکستانی شوبز شخصیات کی ہر پوسٹ اور ان کی اسٹوری پر نظر رکھتے ہیں اور اتنے اہم مسائل پر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی روپیہ ڈی ویلیو ہوگیا ہے، اپنی قدر کھو رہا ہے۔ ملک ڈیفالٹ کی جانب گامزن ہے، ڈالر 250 سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا بھی ہمارے روپے سے بہتر ہے۔ پڑوسی ملک افغانستان کا پاسپورٹ ہم سے بہتر ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے سوال کیا کہ دیگر مسائل کی طرح ان مسائل پر سوال کیوں نہیں اُٹھاتے؟ یہ ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حرا مانی کو دعا ظہیر کیس میں ان کی حمایت کرنے پر شید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ تنقید کا نشانہ بننے کے بعد حرامانی نے دعا زہرا کے والدین سے معذرتی بیان جاری کیا تھا۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر بھی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔