روس اور چین نے گیس کی باہمی تجارت میں ڈالر کی چھٹی کرا دی

Breaking News: روس اور چین نے گیس کی باہمی تجارت میں ڈالر کی چھٹی کرا دی۔ دونوں ممالک کی اپنی کرنسیوں میں گیس کی ادائیگیوں کا معاہدہ ہو گیا۔روسی گیس سپلائی کمپنی گیزپروم کے سی ای او کی چینی آئل گروپ کے سربراہ ڈائی ہولیانگ سے ویڈیو کانفرنس میں کہنا تھا چین روس سے گیس خریدے گا۔ چین اور روس کے درمیان روبل اور یوآن میں گیس ادائیگیوں کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ سائبریا سے چین تک گیس پائپ لائن کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈالر سے روبل اور یوآن میں ادائیگیوں کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ادھر خام تیل کی طلب میں مزید کمی کے خدشات نظر آنے لگے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر تک کمی ہوئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 3.17 ڈالر کی کمی سے 92.57 ڈالر ہو گئی جبکہ امریکی ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 26 سینٹ کی کمی سے 86.64 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی اونس سونا ایک ڈالر، 10 ڈالر سستا ہو کر ایک ہزار، 2 71 ڈالر کا ہو گیا جبکہ فی اونس چاندی 30 سینٹ کی کمی سے 17 ڈالر، 88 سینٹ کی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 29.87 ڈالر سستا ہو گیا۔ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 830.67 ڈالر ہو گئی جبکہ عالمی منڈی میں گندم کی فی ٹن قیمت 11عشاریہ 50 یورو کی کمی سے 312 عشاریہ 50 یورو ہو گئی۔

دوسری جانب ڈیجیٹل کرنسی کنگ بٹ کوائن کی کم ترین سطح پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔ بٹ کوائن 20 ہزار ڈالر سے گر کر 18 ہزار ڈالر پر آ گیا جبکہ ایتھرم بھی زوال کا شکار رہا۔ ایک ہزار 500 ڈالرپرٹریڈ ہونے لگا۔ بھاری منافع کمانے والے ٹریڈرز گرتی ہوئی قدر سے پریشان ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔