روس نے یورپ کو گیس کی سپلائی بند کر دی

Breaking News: روس اور یورپ کے درمیان معاشی جنگ میں شدت آ گئی۔ روس نے یورپ کو گیس کی سپلائی بند کر دی۔فی الحال گیس سپلائی تین دن کے لئے بند کی گئی ہے۔ ایک ماہ میں گیس کی ہول سیل قیمتوں میں چار گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ جرمنی، فرانس سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں کساد بازاری کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ روس اقتصادی پابندیوں کا بدلہ لینے کے لئے گیس مستقل بند کر سکتا ہے۔ جرمنی فرانس سمیت خطے کے اہم ممالک میں کساد بازاری کا خطر بڑھ گیا۔ یورپی ممالک نے روسی گیس کا متبادل تلاش کرنے کے لئے چھ ستمبر کو اجلاس بلا لیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔