کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی(Ronaldo Messi friendly match)کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کو دیکھنے کے لیے ایک خصوصی ٹکٹ کی بولی لگائی ہے، اس خصوصی ٹکٹ کی قیمت اب تک 10 ملین ریال یعنی 2.66 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
الحمدالله🤲🏻🇸🇦❤️ ويارب اكثر واكثر 🇸🇦🙏🏻 pic.twitter.com/BcOxBmAnqU
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) January 11, 2023
میچ کے اس خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔
اس خصوصی ٹکٹ کے خریدار کو دوستانہ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت کرنے، ڈریسنگ روم میں داخل ہونے، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی(Ronaldo Messi friendly match) دسمبر 2020ء کے بعد اب ریاض میں 19 جنوری کو پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔
اس دوستانہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب جبکہ لیونل میسی پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کی جانب سے کھیلیں گے۔