بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت(Rishabh Pant) کا خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے 16 دن بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔رشبھ پنت (Rishabh Pant)نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرا آپریشن کامیاب رہا اور اب ریکوری کا عمل شروع ہوگیا ہے، میں آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ حوصلہ دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں ،ساتھی کرکٹرز، ڈاکٹرز اور دیگر لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
From the bottom of my heart, I also would like to thank all my fans, teammates, doctors and the physios for your kind words and encouragement. Looking forward to see you all on the field. #grateful #blessed
— Rishabh Pant (@RishabhPant17) January 16, 2023
بھارتی کرکٹر نے روڈ حادثے کے بعد مدد اور اسپتال پہنچانے والے 2 نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ 30 دسمبر کو وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اتراکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔
وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔