عمران خان نے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کردیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان(Imran Khan) نے گزشتہ روز ہونے والے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر عمران خان نے لکھا ہے کہ راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔

سابق وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ جلسے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے خطاب میں عمران خان(Imran Khan) نے موجودہ نظام کا حصہ نہ رہنے اور تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسلام آباد گئے تو ملک کا نقصان ہو گا۔

عمران خان کے علاوہ دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔