پنجابی فلم "رنگ عشقے دا” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) – معروف ڈائریکٹر پرویز کلیم اور پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض کی پنجابی فلم "رنگ عشقے دا” (Rang Ishqay Da)‌ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی۔

فلم کا پریمئیر شو لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا۔ پریمئیر شو میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔ فلم کے ڈائریکٹر پرویز کلیم، پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض، حسن عسکری، الطاف حسین، ناصر ادیب، ذوالفقار عطرے،مسعود بٹ، جاوید رضا، خلیل الرحمٰن قمر، شہزاد رفیق، مدیحہ شاہ، زاریا خان، نغمہ بیگم، تبسم،جاوید واڑئچ، افتخار ٹھاکر، عارف لوہار، حسن عباس، وسیم احمد، ندیم چیمہ، سیعد سیکی، محمد حفیظ، ذوالفقار مانا، چودھری اعجاز کامران ،جرار رضوی، سدرا نور، میگھا، آشا چودھری، اچھی خان، صومیہ خان، سیف خان، فادی، توفیق شاہ، خاقان حیدر غازی، صفدر ملک، سہیل ملک، عاکف ملک، راجا ریاض، ظہور شاہد، جونی ملک، محسن جعفر، آغا قیصر عباس، سہیل بخاری، ایاز خان، حیدر سلطان راہی سمیت دیگر شامل تھے۔
Rang Ishqay Da launching
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم "رنگ عشقے دا” (Rang Ishqay Da)‌ کے ڈائریکٹر پرویز کلیم نے کہا کہ یہ فلم مکمل پاکستانی اور پنجاب کے کلچر پر بنائی گئی ہے۔ فلم کا میوزک ذوالفقار عطرے نے بہت خوبصورت بنایا ہے۔ ہمیشہ فلم انڈسٹری کو نئے چہرے دئیے ہیں۔ اس فلم میں علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریا خان کو متعارف کروایا ہے ۔میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ فلم کو دیکھنے سینما کا رخ کریں۔

اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ پندرہ سال کے بعد فلم کی ہے۔ اس فلم میں پرویز کلیم نے اپنی پچاس سالہ ڈائریکشن کا نچوڑ شامل کیا ہے۔ فلم کے ڈائیلاگ کمال کے ہیں۔ فلم کے ہیرو علی عباس سید نے کہا کہ ڈیبیو فلم ہے محنت کی۔ پرویز کلیم پاکستان کے مانے رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔ فلم کی تمام کاسٹ نے خوب محنت کی ہے اللہ تعالیٰ ہماری محنت کو کامیاب کرے۔ ہماری سینما انڈسٹری کو ایسی ہی فلموں کی ضرورت ہے۔

فلم دیکھنے کے بعد شرکاء کا کہنا تھا کہ پرویز کلیم نے اس دور میں کمال کی پنجابی فلم بنائی ہے۔ فلم کا ایک ایک ڈائیلاگ خون میں ڈبو کر لکھا گیا ہے۔ پرویز کلیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ نئے چہروں سے کام لینا چاہتے ہیں۔ علی عباس سید کی شکل میں پاکستان فلم انڈسٹری کو نیا ہیرو مل گیا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ خاص کر فوک گلوکار عارف لوہار کا گایا گانا "عشق عشق” کمال کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی کیونکہ یہ ایک مکمل فیملی فلم ہے جس کی کہانی، ڈائیلاگ اور میوزک بہترین ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔