وزیر داخلہ نے عمران خان کو غیر مشروط طور پر بات چیت کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ( Rana Sannaullah) نے عمران خان کو غیر مشروط طور پر بات چیت کی پیشکش کر دی۔

ٹویٹر سپیس پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے۔ اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو بھرپور طاقت سے روکیں گے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر فیصلے کرتی ہیں۔ خان عجیب آدمی ہے جو نہ سیاست کو سمجھتا ہے نہ جمہوریت کو۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ میں ایک حلقہ سے جیت جائوں اور ہارنے والے سے کہوں کہ میں اسے حلقے میں نہیں چھوڑوں گا۔ جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام نہ کیا جائے تو جمہوری رویئے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا عمران نیازی کہتا ہے کہ یہ سارے چور اور ڈاکو ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتا، میں بیٹھنے کی بجائے مرنے کو ترجیح دوں گا۔ جس آدمی کی یہ سوچ ہو وہ آدمی کس طرح سے اس ملک میں جمہوری رویوں کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ یہ اپنا رویہ تبدیل کرے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ آ کر بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گے۔ عمران خان کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں