خیبر پختون خوا کا سفید بزدار ایک دو روز میں چلا جائیگا: وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰ(Rana Sanaullah)ہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سفید بزدار ہے، جو میراخیال ہے کہ ایک دو روز میں چلا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں، الیکشن میں آئیں۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ(Rana Sanaullah) نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا تھا کہ وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن مہم شروع ہو گی تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ ن لیگ کا ووٹر اور سپورٹر کتنا متحرک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں ان کی گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہو گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔