پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی

پنجاب اسمبلی (Punjab Assembly)کی تحلیل کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آج لاہور پہنچ رہے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری بھی گزشتہ روز سے لاہور میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آج آصف زرداری کی ملاقات میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی(Punjab Assembly) کی تحلیل کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین پی ٹی آئی کے مقابلے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رات پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔

گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے تھے، جس کے بعد اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو گئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔