پی ٹی آئی کارکنان بستر و کمبل سمیت زمان پارک پہنچ گئے

چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنوں(PTI workers) کی بڑی تعداد نے لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ڈیرے ڈال لیے، کارکن رات گزارنے کے لیے بستر اور کمبل لے کر زمان پارک پہنچ گئے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خطرہ کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں گزشتہ رات زمان پارک پہنچے تھے۔

پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے رات گئے زمان پارک پہنچے۔

اس موقع پر کارکن(PTI workers) عمران خان کے حق میں نعرے بازی اور پارٹی ترانوں پر رقص بھی کرتے رہے، جبکہ کنٹینر بھی زمان پارک پہنچا دیا گیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔