تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات سے متعلق نگران وزیراعظم کا بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل(PTI response) آگیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت میں عدم حساسیت کا مظہر ہے یہ بیان ملکی مفادات سے متعلق ریاستی ڈھانچے میں عدم حساسیت کامظہر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پرعوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے چیئرمین پی ٹی آئی ملک کےمقبول ترین سیاسی قائدہیں پی ٹی آئی یا چیئرمین کے بغیر الیکشن غیرآئینی ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن غیرقانونی غیراخلاقی ہوگا جسے عوام قبول نہیں کریں گے عوام میں مقبول جماعت کو غیرجمہوری، غیرآئینی طریقوں سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، کسی پارٹی یا سیاسی قیادت کو روکنے کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

تحریک انصاف کا ردعمل(PTI response) دیتے ہوئےترجمان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کسی کو غیرفطری، غیرجمہوری طریقےکی اجازت نہیں دیتے آئین میں نگران وزیراعظم کو غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننےکی اجازت نہیں، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔