تحریک انصاف نے اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ میں اسٹیج سجا لیا

تحریک انصاف نے اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ(PTI Prade Ground) میں اسٹیج سجا لیا، عمران خان رات کو اپنے حامیوں کا لہو گرمائیں گے،،، پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمراور عمر ایوب نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے پریڈگرائونڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا، عمر ایوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اسد عمر نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ خراب کرنے کی پوری کوشش کی گئی، آج اتنی مخلوق خدا آئے گی کہ جگہ کم پڑ جائے گی۔

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیوبیان میں کہاکہ راولپنڈی میں عمران خان کے بارے میں پوسٹر بانٹنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوا توذمہ دارامپورٹڈ حکومت ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کے جلسے سے ڈر کر مزید بے وقوفی کے کام کرنے جارہی ہے، انتظامیہ اور پولیس ان سے ملی ہوئی ہے۔