عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کااہم اجلاس.

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں سیاسی قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی، اسد عمر، بابر اعوان، محمود الرشید، اسلم اقبال، اعجاز چوہدری کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب الیکشن میں بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے۔

اجلاس میں عمران خان بہت مطمین نظر آرہے تھے انھوں نے کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کروائی، اس کے ساتھ ہی گھر میں بنایا گیا زردہ بھی تقسیم کروایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس کے دوران زردہ تقسیم کرتے وقت عمران خان نے کہا "اسے خصوصی طور پر بنوایا ہے”۔

عمران خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب الیکشن میں بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔