ن لیگ اپنے امپائرز منتخب کرنے کی تاریخ رکھتی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان(Imran Khan) نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے امپائرز منتخب کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے دشمن کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرنا حیران کن ہے۔

عمران خان (Imran Khan)نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ غیر جانبدار شخص کے لیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے نیب کے ساتھ رضاکارانہ واپسی کا معاہدہ بھی کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس نمبر 17/2016 میں قرار دیا تھا کہ رضاکارانہ واپسی کی صورت میں وفاقی یا صوبائی، نہ کسی ریاستی ادارے میں عوامی عہدہ نہیں رکھا جا سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کا مذاق بنادیا، الیکشن کمیشن کا اقدام پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دے گا، کل پریس کانفرنس میں اس پورے فسانے کو بےنقاب کروں گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔