پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے لیے اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن ڈرافٹ میں ایک پک نے ہمیں حیران کیا ، اس کے علاوہ باقی توقع کے مطابق رہا ۔
عاطف رانا نے بتایا کہ ٹم ڈیوڈ کو دوسری فرنچائز کے پک کرنے کی توقع نہیں تھی، ٹم ڈیوڈ کے لیے خوش ہیں کہ وہ پلاٹینم میں منتخب ہو گئے ، پی ایس ایل 6 کے دوسرے مرحلے میں ہم نے انہیں منتخب کیا اس کے بعد وہ دوسری لیگز بھی کھیل رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ہی نہیں غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور قلندرزکے پلیٹ فارم سے آگے بڑھے ، ان میں کیمرون ڈیلپورٹ ، ٹام بینٹن اور فل سالٹ شامل ہیں ۔