ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی بینکنگ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس(Prohibited funding case) میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ 10 فروری کو عمران خان نہ آئے تو ضمانت خارج کردیں گے اور 10 فروری کو نئی کوئی درخواست بھی لانے کی کوشش کی تو بھی ضمانت خارج ہو گی۔

عدالت نے عمران خان کی وڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

بینکنگ عدالت کی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بے شک میرے سامنے آ کر کھڑے نہ ہوں، وہ نیچے آئیں اور حاضری لگوا دیں۔

جج نے کہا کہ اپنا مائنڈ پیشگی ظاہر کرنا کہیں یا جو مرضی، بتا دیا، نہ آئے تو ضمانت خارج ہو گی۔

عمران خان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 10 فروری کو ایک اور سماعت بھی ہے، تاریخ کوئی اور دیں۔

جج نے کہا کہ میں اپنا آرڈر لکھوا چکی ہوں، تاریخ بدلنی ہے تو درخواست دیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔