الیکشن کمیشن کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) – الیکشن کمیشن کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی ممنوعہ فنڈنگ کیس ( Prohibited Funding Case ) سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے دونوں جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے جس کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اب اس سارے معاملے پر تحقیقات کرنی ہیں یا مزید سماعتیں کرنی ہیں جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے کریگا۔

اس سے قبل اکبر ایس بابر کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن سنا چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے اوپر ممنوعہ فنڈنگ کے چارجز لگائے گئے تھے۔