منگلا ڈیم کے بحالی منصوبے کا افتتاح باعث فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف(Prime Minister Shehbaz Sharif) کہتے ہیں کہ منگلا ڈیم کے بحالی منصوبے کا افتتاح باعث فخر ہے، یہ ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔منگلا ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کے بحالی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کیلئے امریکی تعاون پر شکر گزار ہیں، شمسی توانائی سے ہم 10 ہزا ر میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں۔

وزیراعظم (Prime Minister Shehbaz Sharif)نے کہا کہ ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے، 60 ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ اگر ہم نے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی ہوتی تو آج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا، رونے دھونے، تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا، شبانہ روز محنت کرنی ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ قول وفعل میں تضاد کے عمل کو ختم کرکے ہمیں ملک کے لیے آگے آنا ہوگا، ہم خیرات کا مطالبہ نہیں کررہے، ہمیں دنیا سے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انصاف چاہیے۔ شرم الشیخ میں عالمی پلیٹ فارم پر اپنا مقدمہ لڑا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔