عمران خان راولپنڈی روانگی کیلئے تیار، سیکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان(Imran Khan) راولپنڈی روانگی کے لیے تیار ہو گئے ہیں، نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر چارٹر طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل ہو گئی ہے، وہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے براہ راست راولپنڈی پہنچیں گے۔

زمان پارک میں عمران خان(Imran Khan) کی رہائش گاہ کے باہر پروٹوکول کی گاڑیاں لگ گئی ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔