برطانیہ میں وزیراعظم بننے کی دوڑ میں رشی سونک سرفہرست آ گئے

لندن (نیوز ڈیسک) – برطانیہ میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ۔ وزیراعظم بننے کی دوڑ میں رشی سونک ( Rishi Sunak ) سرفہرست آ گئے۔

44روز وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والی لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئی دوڑ شروع ہو گئی۔ اگرچہ سابق وزیراعظم بورس جانسن اور سابق وزیر خزانہ رشی سوناک نے حمایت حاصل کرنے کی مہم کا باقاعدہ آغاز نہیں کیا تاہم ارکان کی جانب سے ان کی حمایت کے اعلانات کئے جارہے ہیں ۔

سابق وزیر خزانہ رشی سوناک کو 103 ارکان کی حمایت حاصل ہے جن میں سینئر رہنما سابق سیکرٹری صحت ساجد جاوید ، میٹ ہین کاک ، سابق سکیورٹی وزیر، ٹام ،ٹگینڈہٹ شامل ہیں۔

سابق سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے کہا کہ رشی سوناک موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ہماری جماعت کو لیڈ کرنے کے لئے سب سے موزوں شخص ہیں۔

ادھر چھٹیوں پر ڈومینک ریپبلک گئے ہوئے بورس جانسن ،آج لندن پہنچیں گے ۔ اب تک انہیں 44 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ لندن پہنچنے پر وہ اپنی حمایت میں کتنا اضافہ کر پاتے ہیں یہ دیکھنا ہو گا۔ پینی مورڈنٹ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں اور انہوں نے سب سے پہلے باقاعدہ اعلان کیا ہے ،انہیں اب تک 21 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔

امیدواروں کو سوموار کے روز تک 100 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہو گا اور اگر ایک ساتھ زائد ارکان 100 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو اس صورت میں فیصلہ ناک آئوٹ کے ذریعے ہو گا ۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔