وزیراعظم کا اہم حکم جاری

وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے نئے وسائل دریافت کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقامی گیس ‏ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجرا کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح ‏اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ شوکت ترین، وزیر توانائی ، وزیرمنصوبہ بندی اور اعلیٰ حکام نے ‏شرکت کی۔

اجلاس میں گیس کی طلب اور ایل این جی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو ایل این ‏جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالےسے بریفنگ دی گئی جب کہ ڈومیسٹک ایکسپلوریشن کیلئے ‏لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے نئے وسائل دریافت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقامی ‏گیس ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کےاجراکو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھ اکہ مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے طے شدہ ٹائم لائنز میں ‏مزید تاخیر کئےبغیر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔