وزیراعظم آج اسکردو میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر اسکردو پہنچیں گے ، جہاں وہ میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، جس میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال نےجلسہ گاہ میں انتظامات کاجائزہ لیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی اسکردو پہنچ رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 164 کلومیٹرجگلوٹ اسکردوروڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم کو سی پیک اور پی ایس ڈی پی منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی اور وزیراعظم میگا پراجیکٹس کا بھی اعلان کریں گے۔

دورے میں وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا اعلان بھی متوقع ہے۔