کاروباری ہفتے کے تیسرے روزصرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں(price of gold) میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 3100 اضافے سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18ہزار 500روپے رہی ۔
22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت (price of gold)2 لاکھ 292روپے ہو گئی جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 91ہزار 188روپے میں فروخت ہوا ۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ،جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں ۔