ترکیہ (ویب ڈیسک) صدارتی انتخابات (Presidential elections) کے دوسرے مرحلے میں صدرطیب ایردوان نے مد مقابل کمال کلچدار اولو کو شکست دے دی
28 مئی رن آف الیکشن میں طیب ایردوان نے 52.16 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن کے امیدوار کلچدار اولو 47.84 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
ترکیہ صدارتی الیکشنز کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار بھی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکا تھا اور شیڈول کے مطابق صدارتی انتخابات(Presidential elections) دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے تھے ، جبکہ آج دوسرے مرحلے کے انتخابات میں طیب ایردوان نے سادہ اکثریت حاصل کر لی۔
طیب ایردوان 600 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں بھی بھاری اکثریت حاصل کر چکے ہیں-