صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اقدام کی مذمت

Breaking News: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر عارف علوی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کشمیر پر کہا بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔ کہا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بنا رہے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔