تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا

تھائی لینڈ(نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چان اوچا (Prayut Chan-o-cha) نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

شاہی گزٹ کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل کا اعلان کردیا گیا جبکہ بتایا گیا کہ 7 یا 14 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

2014 میں سابق آرمی چیف پرایوت نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، اس کے بعد یہ دوسرے عام انتخابات ہوں گے۔

2019 میں ہونے والے الیکشن میں پرایوت چان اوچا(Prayut Chan-o-cha) نے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کی تھی لیکن ان انتخابات کو متنازع کہا جاتا ہے۔

2017 میں فوج کی طرف سے تیار کردہ آئین کے تحت وزیراعظم کا انتخاب 250 سینیٹرز اور ایوانِ زیریں کے 500 ارکان کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 1932 میں جمہوریت رائج ہونے کے بعد سے اب تک تھائی لینڈ میں ایک درجن سے زائد مارشل لاء لگ چکے ہیں۔

مجموعی طور پر، پرایوتھ چان اوچا کا بطور وزیر اعظم دور سیاسی عدم استحکام اور سماجی بدامنی کی وجہ سے نشان زد تھا، ان کی حکومت کو سیاسی مخالفت کو دبانے اور جمہوری اصلاحات کی جانب پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔