رونالڈو کی پرتگال کا ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، گھانا کو 2-3 سے شکست

فیفا ورلڈکپ 2022 میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال(Portugal) نے گھانا کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کردیا۔ قطر کے اسٹیڈیم 974 میں ہونے والا میچ انتہائی دلچسپ رہا جہاں پرتگال کے حصے میں 2-3 سے کامیابی آئی لیکن گھانا نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا لیکن دوسرے ہاف میں بھی 65ویں منٹ تک اسکور پر ایک کا ہندسہ نہ آسکا۔

ایسے میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی نے یہ کھاتہ کھلوایا اور رونالڈو نے گیند کو باآسانی جال میں پھینک کر اسکور 0-1 کردیا۔

میچ کے 73ویں منٹ میں گھانا نے شاندار کم بیک کیا اور آندے ایو نے گول اسکور کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔

پرتگالی(Portugal) کھلاڑیوں نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھایا اور پہلے 78ویں منٹ اور پھر 80ویں منٹ میں گول کرکے اسکور کو 1-3 کردیا۔

یہاں گھانا نے بھی ہار نہ مانی اور اختتامی لمحات تک پرتگالی گول پر حملے کرتے رہے، تاہم افریقی ٹیم نے 90ویں منٹ میں گول کرکے اسکور کو 2-3 کردیا اور اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔