نوشہرہ: پرویز خٹک کا تمام حلقوں سے داماد، بیٹوں سمیت انتخابات لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک(Pervez Khattak) نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےنوشہرہ کے تمام حلقوں سے داماد، بیٹوں سمیت انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک (Pervez Khattak)نے این اے 33، پی کے 87اور 88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میرا داماد ڈاکٹر عمران خٹک این اے 34 اور پی کے 89 سے الیکشن لڑے گا۔

سربراہ پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ میرے دونوں بیٹےابراہیم خٹک اور اسماعیل خٹک پی کے 85، پی کے 86 سے امیدوار ہونگے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔