پرویز الہٰی نے نگران وزیرِ اعلیٰ کیلئے گورنر کو 3 نام بھجوا دیے

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی(pervaiz elahi) نے نگران وزیرِ اعلیٰ کے لیے گورنر کو 3 نام بھجوا دیے۔پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو بھجوائے گئے خط کی کاپی ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گئی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی(pervaiz elahi) نے خط لکھ کر 3 ناموں سے آگاہ کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کے خط میں نگران وزیرِ اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

ن لیگ کا پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ
دوسری جانب پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بیرونِ ملک ہونے کے باعث پرویز الہٰی سے مشاورت کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا نمائندہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے یا تو ملاقات کرے گا یا ٹیلی فون پر ان سے رابطہ کرے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔