کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی7 روپے 43 پیسے سستی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی (per unit of electricity)کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی سستی ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی سستی ہونے کے بعد کراچی کے صارفین کو دسمبر کے بلوں میں بڑا ریلیف مل جائے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔