’پٹھان‘ سائبیریا کی بیکال جھیل پر فلمائی گئی پہلی بالی ووڈ فلم

شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘(Pathaan) پہلی بالی ووڈ فلم ہے جس کے چند مناظر کی عکسبندی سائبیریا کی بیکال جھیل پر ہوئی ہے۔فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوگی، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ’پٹھان‘ کا حصہ ہیں۔ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہا کہ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پٹھان ان تمام فلموں سے چند قدم آگے کی طرز پر بنائی جائے جو ہمارے شائقین تھیٹرز میں پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹھان (Pathaan)میں فلم بینوں کیلئے بہترین مناظر ہیں اور ہم نے بیکال جھیل پر تیز رفتاری میں موٹرسائیکل کا پیچھا کرتے ہوئے ایک فلمی سین کی عکسبندی کی ہے۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس منظر کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے کیمرے اور تمام آلات 2 ہزار کلومیٹر دور ماسکو سے منگوائے گئے جہاں فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔