’پسوڑی‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

مشہور پاکستانی گیت ’پسوڑی ‘(Pasoori) نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔علی سیٹھی اور شائے گل کے اس گانے کو ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 50 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار علی سیٹھی نے اپنے گانے کی کامیابی کی خبر شیئر کی۔

علی سیٹھی نے پسوڑی کے نام کے کیک کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی جس پر ’500M‘ لکھا ہوا ہے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ارے یہ کیا؟ پسوڑی(Pasoori) 500 ملین‘۔

علی سیٹھی کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو اور پسوڑی گانے کی ٹیم نے بھی گانے کی کامیابی کو سیلیبریٹ کیا ہے اور اس کی ویڈیو کوک اسٹوڈیو کے آفیشل چینل پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں رواں برس علی سیٹھی اور شائے گل کا گیت پسوڑی ریلیز ہوا تھا، جس نے یوٹیوب پر 500 ملین مرتبہ دیکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پسوڑی گانے نے ریلیز ہونے کے بعد ہی پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا بھر میں موسیقی کے پرستاروں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

اس گانے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بے حد پذیرائی ملی اور گانے کے چند ڈانس اسٹیپس بھی عالمی ٹرینڈ بنے تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔