پاکستانی گلوکار سائیں ظہور اور زرسانگا کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Showbiz Pakistan: پاکستان کو ایک اور شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، ملک کے دو لوک گلوکاروں کو آغا خان میوزک ایوارڈز 2022 سے نوازا گیا ہے۔پنجابی فوک گلوکار سائیں ظہور کو صوفی گائیکی پر اور خیبرپختونخوا کی پشتون فوک گلوکارہ زرسانگا کو قبائلی پشتون موسیقی زندہ رکھنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کے 40 ممالک سے 400 مسلمان موسیقاروں کو مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔

آغا خان میوزک ایوارڈز کا انعقاد ہر تین سال بعد کیا جاتا ہے جس میں مسلمان موسیقاروں کی خدمات، موسیقی میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کے عزم کو سراہا جاتا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔