تیسرا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

سیریز کے فیصلہ کُن (تیسرے) ون ڈے میچ میں پاکستان(Pakistan) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور شان مسعود نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، شان مسعود اور محمد حسنین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ امام الحق انجرڈ ہیں اور نسیم شاہ بیمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا ہے۔

پاکستان ٹیم
پاکستان(Pakistan) ٹیم میں فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔

سیریز کے پہلے اور دوسرے میچ کے نتائج
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا ون ڈے 6 وکٹ سے جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79رنز سے جیتا تھا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوئی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔