کراچی: پاکستان تھیٹر فیسٹیول، آج تھیٹر پلے ’سے نو‘ پیش ہو گا

کراچی آرٹس کونسل میں جیو اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری(Pakistan Theater Festival) پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 16 واں روز ہے۔تھیٹر فیسٹیول کے 16 ویں روز آج ایک ورکشاپ ہو گی اور ایک ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔اداکار ریحان شیخ شام ساڑھے 5 بجے تھیٹر ورکشاپ پیش کریں گے جبکہ شام ساڑھے 7 بجے تھیٹر پلے ’سے نو‘ کے عنوان سے پیش کیا جائے گا۔

کراچی آرٹس کونسل میں 8 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ پاکستان تھیٹر فیسٹیول 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔