پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ویسٹ انڈیز (West Indies) کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان (Pakistan) میں تین ون ڈے (ODI) میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت نکولس پورن (Nicholas Pooran) کریں گے جبکہ آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی، اکیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، شیرمن لوئیس اور کائیل میئرز شامل ہیں۔

اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔